کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاج،اوستہ محمد سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے ردعمل میں لواحقین نے احتجاجاً لاش کے ہمراہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔دوسری جانب اوستہ محمد سے ایک نوجوان کی گولی لگی لاش برآمدہوئی ہے۔

کوئٹہ کے سریاب روڈ موسیٰ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت حزب اللہ ساسولی کے نام سے ہوئی ہے ۔

واقعے کیخلاف لواحقین کا سریاب روڈ پر میت رکھ کر احتجاج کیا اور حکام سے ملوث عناصر کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اوستہ محمد میں نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایری گیشن کالونی کے رہائشی پیرل کھوسہ کا نوجوان بیٹا 20 سالہ رحیم بخش عرف پپوکی لاش شہید مراد کالونی کی گلی میں ملی۔

رحیم بخش کے سر میں گولیاں لگی ہوئی تھیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

Share This Article