کوئٹہ میں فائرنگ اور کرنٹ لگنے کے حادثے میں 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ اور ایک کرنٹ لگنے کے ایک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں قمبرانی روڈ بشیر چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت خدا بخش ولد محمد ہاشم لہڑی سکنہ کشمیر آباد قمبرانی روڈ سے ہوئی ہے۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے سے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ روز عنایت اللہ نامی مزدور بلوچستان اسمبلی میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

علاوہ ازیں نوشکی میں نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

گزشتہ روز نوشکی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article