بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج پنجگور کے علاقے جائین پروم میں ایک حملے کے دوران قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کے ذریعے فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔