بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل کی تحصیل درگ شنکئی کے مقام پرمسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا۔
مسلح افراد نے پلوں کا کام کرنے والے ٹھیکیدار کے کیمپ پر حملہ کیا اور مشینری کو نذر آتش کردیا۔
حملے میں چوکیدار زخمی ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور ایکسیویٹر کو آگ کو نذر آتش کرنے کے بعدچلے گئے۔
اب تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔