خاران میں قبائلی تصادم میں ایک شخص ہلاک ، ناصر آباد سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں 2 قبائل میں تصادم کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے ایک تشدد زدہ نعش برآمدہوئی ہے۔

خاران سے اطلاعات ہیں کہ یونین کونسل گواش میں سی پیک روڈ پر سیاہ پاد اور کبدانی قبائل کے درمیان تصادم ہواہے۔

تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں ایک تشدد زدہ لاش برآمدہوئی ہے۔

نعش کی شناخت لعل بخش ولد خدا بخش ساکن خیر آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نعش ناصر آباد کے جنگل میں ایک ندی سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کی عمر 31 سال ہے جنہیں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

تاہم اب تک قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article