لیبیا نیشنل آرمی نے ترکی وقومی وفاق مابین دفاعی معاہدہ مسترد کردیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ترک وزیر دفاع اور اور ترکی کے چیف آف اسٹاف نے جمعہ کی شام طرابلس کو کنٹرول کرنے والی لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

دوسری طرف لیبیا کی نیشنل آرمی نے اپنے ردعمل میں ترکی اور قومی وفاق کے درمیان طے پائے دفاعی سمجھوتے کو مسترد کر دیا ہے۔ لیبی فوج کے اخلاقی رہنمائی کے محکمہ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر خالد المحجوب نے کہا کہ ترکی اور قومی وفاق حکومت کے معاہدے کی شرائط سے ظاہر ہوتا ہے کہ انقرہ ان کے ملک پر ایک نئی یلغار مسلط کر رہا ہے۔

الحدث ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بریگیڈیئر المحجوب نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اور قومی وفاق کے مابین ہونے والے معاہدے نے قومی خود مختاری اور لیبیا کے خلاف صریح جارحیت کا ثبوت دیا ہے۔

المحجوب نے کہا کہ قومی وفاق اور انقرہ کے مابین طے پانے والا یہ معاہدہ مستقبل میں صرف معاشی فوائد کے لیے ہے۔ فوج اس معاہدے کے تمام ممکنہ پہلوﺅں کا جائزہ لے رہی ہے اور اسے ناکام بنانے کے لیے فوجی آپریشن سمیت تمام ضروری اقدامات کے لیے تیار ہے۔ لیبیا کی نیشنل آرمی ملک اور قوم کے دفاع میں ہر ممکن اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ ترکی کو لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کا وفادار خیال کیا جاتا ہے۔ لیبی فوج نے کی طرف سے الزام عاید کیا گیا ہے کہ ترکی لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو جنگجو اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment