اسرائیل اور متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائلاور کلسٹر بم حملوں سے 6 افراد ہلاک اور 146 زخمی ہوگئے جبکہ اسٹریکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق وسطی اسرائیل میں کلسٹر بم حملوں کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں گرنے والے ایک کلسٹر بم سے کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جبکہ جاری کردہ ویڈیو میں دھماکے کے بعد ملبہ بکھرا ہوا اور ایک شخص کو لڑکھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کلسٹر ہتھیاروں میں راکٹ یا میزائل کے ذریعے درجنوں چھوٹے بمبیٹس ایک وسیع علاقے میں پھیل جاتے ہیں، جس سے نقصان کا دائرہ بڑھ جاتا ہے۔
ایمرجنسی سروسز نے مختلف علاقوں میں زخمیوں کی تفصیلات جاری کیں جس کے مطابق بنی براک، 60 سالہ شخص کانچ کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے، رمات گان ، 70 سالہ شخص دھماکے سے متاثرہوئے۔ فتح تقوی، 46 سالہ خاتون اور 18 سالہ لڑکی کو دھماکے کی آواز سے کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی شکایت پر طبی امداددی گئی۔
متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے چار مزید بیلسٹک میزائل اور چھ ڈرونز تباہ کیے ہیں۔
یو اے ای کے مطابق تنازع کے آغاز سے اب تک اس کے دفاعی نظام نے 298 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1606 ڈرونزکو مار گرایا ہے۔
وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 142 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات دونوں پر ہونے والے یہ حملے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے ساتھ جاری تناؤ کی شدت کو ظاہر کرتے ہیں۔
کلسٹر بموں کا استعمال شہری علاقوں میں خطرات بڑھاتا ہے، جبکہ یو اے ای پر مسلسل میزائل و ڈرون حملے خلیجی دفاعی نظاموں کی آزمائش بنے ہوئے ہیں۔