بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے مند میں اسنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے مند کے علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
انہوںنے کہا کہ یکم اپریل کی صبح 11 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر ٹیکیٹکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) کے دستے نے مہیر کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کے باہر کھڑے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج، دشمن آلہ کاروں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔