ڈاکٹر ثنااللہ 2 بھانجوں سمیت بازیاب، شاہ جی تاحال لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ جی کے ہمراہ پاکستانی فورسزکے ہاتھوں گذشتہ دنوں کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار ان کے بھائی اور 2 بھانجے ہوبازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے جبکہ شاہ جی تاحال لاپتہ ہیں۔

بازیاب ہونے والے ڈاکٹر ثنا اللہ بلوچ مکران میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور بی وائی سی رہنما صبغت اللہ شاہ جی کے بھائی ہیں ۔

اور ان کے ساتھ دو بھانجے آفتاب عالم اور شمس عالم بھی بازیاب ہو گئے۔

یادرہے کہ انہیں گزشتہ شب کوئٹہ میں واقع انکے گھر سے اٹھا یا گیا تھا جب سیکورٹی اداروں نے گھر پر چھاپہ مارکر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماء صبغت اللہ شاہ جی کو اٹھایا،جبکہ صبغت اللہ شاہ جی تاحال بازیاب نہ ہوسکے اور ناہی انہیں ابھی تک کسی عدالت کے سامنے پیش کرکے انکا قصور بتایا گیا ہے۔

Share This Article