بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کیچ ندی سے ایک لاپتہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
نعش کی شناخت انس برکت بلیدی کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق کیچ کور سے مقامی لوگوں نے نعش دیکھی جن کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔
کہا جارہا ہے کہ انس ولد برکت کوکچھ عرصہ قبل سنگانی سر چلو سے لاپتہ کیاگیاتھا اور ان کا بنیادی تعلق زامران سے ہے۔
بی وائی سی کا کہنا ہے کہ انس ملا برکت بلوچ لاپتہ افراد میں شامل تھے۔ مسجد کے پیش امام ملا برکت اللہ کے بیٹے ہیں اور انہیں گھر کے سامنے سے اغوا کیا گیا تھا۔
ان کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ نے تربت چوک اور ڈی بلوچ کراس پر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔