حب: بی وائی سی کے گرفتار رہنما ماہ زیب اور فوزیہ بلوچ بری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گذشتہ روزگرفتار کئے گئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ماہ زیب بلوچ اور فوزیہ بلوچ بری ہوگئے ۔

بی وائی سی نے ان کی بریت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماہ زیب بلوچ، فوزیہ بلوچ اور حمل بلوچ کو آج حب کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں عدالت نے بری کردیا۔

واضع رہے کہ ان کو گذشتہ روز حب میں احتجاجی مطاہرے کے دوران پولیس و دیگر فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

بی وائی سی کے مرکزی رہنمائوں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ،بیبو بلوچ اور سمی دین بلوچ سمیت درجنوں کارکنان کی گرفتار یوں کے خلاف کئی دنوں سے پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ۔آج وڈھ سے کوئٹہ تک بی این پی کی جانب سے بلوچ خواتین کی ماورائے آئین گرفتاری کے خلاف لانگ مارچ وڈھ سے کوئٹہ کےلئے نکل گئی ہے ۔

حکومت نے کوئٹہ کے تمام داخلی راستے کنٹینر لگاکر بند کر دیئے ہیں جبکہ موبائل فون سروس و انٹر نیٹ سروسز معطل ہیں۔

Share This Article