بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں ایک ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تربت کے علاقے ہوشاپ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نال شہر میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔
ہلاک ہونے والے کی شخص کی شناخت ناصر ولد محمد حسن ساکن سرداری شہر نال سے ہوئی ہے۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں تھانہ کے ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہوشاپ سے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیاگیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت ضلع کیچ میں تشدد زدہ لاشوں کے ملنے کے واقعات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔