بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف کریک ڈائون جار ی ہے ۔
پاکستانی سیکو رٹی فورسز نے اوتھل سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مزید 2خواتین رہنما ئوں کوگرفتارکرلیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق بی وائی سی کے خواتین کارکن ماہ زیب بلوچ اور فوزیہ بلوچ کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آج، دو خواتین کارکنوں، ماہ زیب بلوچ اور فوزیہ بلوچ کو اُتھل احتجاج سے واپس آتے ہوئے گڈانی کراس پر سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
انہوںنے کہا کہ ریاست کی جانب سے خواتین کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنانا اس کی مزاحمت کو کچلنے کے لیے مایوسی کا ثبوت ہے۔
لیکن بلوچستان ثابت قدم ہے، ہر گرفتاری ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔
واضع رہے کہ بی وائی سی قیادت کی ماورائے آئین گرفتاری کے خلاف پور ا بلوچستان گذشتہ کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہے ، شاہراہیں بند ہیں ،لوگ سڑکوں پر ہیں۔