بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز نے 4 لاپتہ افراد کو قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھینک دیں ۔ جبکہ ضلع کیچ کے علاقے تربت میں جبری لاپتہ ایک نوجوان بازیاب ہوگیا ہے۔
ضلع آواران سے فورسز کے حراست میں قتل کئے گئے الاپتہ افراد کی شناخت ظہیر ولد نیاز محمد، ارشاد ولد عبدالواحد، سیف ولد عبدالطیف اور توسیف ولد عظیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان چاروں افراد کو فورسز نے آواران کے علاقے مشکے سے 28 فروری کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا تھا۔
خیال رہے کہ ان کے ساتھ حراست میں لے گئے دیگر 4 افراد کی لاشیں پہلے پھینک دی گئی تھیں۔ جنکی شناخت کامران ولد محمد عالم، محراج ولد نیاز محمد، مومن ولد اسلم اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان لوگوں کو جبری گمشدگی کے روز بعد فورسز نے قتل کرکے ویرانی میں پھینک دی تھی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں لا کالج تربت کی سیکیورٹی گارڈ سعید بلوچ ولد نیک بخت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
تجابان کرکی کے رہائشی سعید بلوچ ولد نیک بخت بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
فیملی نے ا س کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔
سعید نیک بخت 20 دنوں تک لاپتہ ہونے کے بعد 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب بازیاب ہوگئے ۔
سعید نیک بخت کی بازیابی پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔