بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے گذشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنا و احتجاج کے دوران پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والی ایف ایس سی کی طالبہ مذلفہ قمبرانی بازیاب ہوگئی ہے ۔
مزلفہ قمبرانی کے خاندان کے مطابق وہ ٹیوشن سینٹر سے اپنی بہن کے ہمراہ گھر آرہی تھی کہ جب انھیں ایک ڈالے میں سوار سادہ کپٹروں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ تاہم رات کو ساڑھے 12 بجے کے بعد طالبہ کو چھوڑ دیا گیا۔
واضع رہے کہ بی وائی سی کے احتجاج کے دوران فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی اور دھرنا گاہ آنے والے تمام افراد جن میں مردو خواتین اور بچے شامل تھے کو گرفتار و نامعلوم مقام منتقل کیا جارہا رہا۔
اس دوران خبر آئی کی دو کمسن بہنوں کو فورسز نے ایک سرف گاڑی میں ڈال کر لاپتہ کیا تھا۔بعدازاں ان بچیوں کی شناخت ہوگئی تھی۔