سترہ سالہ بچی مزلفہ قمبرانی کو فوری رہا کیا جائے،ہیومن رائٹس کونسل بلوچستان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے.

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے سترہ سالہ مزلفہ قمبرانی ولد احسان اللہ قمبرانی کو خفیہ اداروں نے جبری لاپتہ کردیا. جبری گمشدگی کے خلاف چلنے والی مظاہروں کے دوران ریاست کی طرف سے معصوم عوام کو اغواء کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان نے کہا کہ ہم اس انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی کی مزمت کرتے ہوئے مزلفہ قمبرانی کو فوراً رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بلوچستان میں ریاستی بربریت کا نوٹس لینا چاہیے.

Share This Article