بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے اسکول کی 2 لڑکیاں اغوا کرلی ہیں جن کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ابھی ابھی قمبرانی روڈ سے کالے رنگ کی سرف گاڑی میں سوار "نامعلوم” مسلح افراد نے بی وائی سی مظاہرے کے دوران اسکول کے دو لڑکیوں کو اٹھا کر لاپتہ کر دیاہے جو اسکول سے واپس جاری تھیں ۔
دونوں بچیوں کی شناخت مذلفہ اور آجوئی کے ناموں سے ہوگئی ہے جو آپس میں بہنیں بتائی جاتی ہیں اور ان کے والد کا نام ملک حسن قمبرانی ہے ۔
واضع رہے کہ قمبرانی فیملی مکمل طور پر ریاستی فورسز کے زیر عتاب ہے ،متعدد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خواتین پر پرچے کاٹے گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں کو اکیڈمی سے واپسی پرسادہ لباس میں ملبوس مسلح صرف گاڑی سواروں نے اغوا کرلیا۔