بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار وں کی ہلاکت اور اسلحات قبضے میں لینے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج قلات میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جس میں دشمن فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے ہربوئی میں قابض پاکستانی فوج کے موٹرسائیکلوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کے چار اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جن کا اسلحہ اور دیگر فوجی سامان سرمچاروں نے قبضے میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کے حملے میں بھاگنے کی کوشش میں قابض پاکستانی فوج کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے، بزدل فوج کے اہلکار اپنے ہلاک اہلکاروں کر چھوڑ کر بھاگ گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ قابض پاکستانی فوج کو سرمچاروں نے اس وقت حملہ کرکے نقصانات سے دوچار کیا جب وہ وہ ہربوئی و گردنواح کے علاقوں میں جارحیت میں مصروف تھے، حملے کے باعث دشمن فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی ہمہ وقت عوام کی حفاظت کیلئے تیار بیٹھی ہے، دشمن کے ہر جارحیت کا جواب اسی طرح شدید حملوں کی صورت میں دی جائے گی۔