بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں سریاب میں پولیس کی جانب سے ایک بار پھر طاقت کا استعمال، گزشتہ دنوں کے فائرنگ اور تشدد و ہلاکتوں کے بعد ایک بار پھر سحری کے وقت میں پولیس فورس کا پر امن دھرنے پر فائرنگ اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد خواتین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماورائے آئین گرفتاریوں سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گے پر امن احتجاج کو بزور طاقت کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بلوچستان میں کرپشن لوٹ کھسوٹ کا انتظام میں ہے بیڈ گورنفس کی وجہ سے بلوچستان کے حالات روز بروز ابتر ہوتے جارہے ہیں بیان میں کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے پر امن احتجاج اور ریلی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
ترجمان نے کہاکہ گزشتہ دنوں سریاب کے پر امن احتجاج پر طاقت کا استعمال بے گناہ لوگوں کو شہید کرنا قابل مذمت ہے بلوچستان بار کو نسل صاحب اختیار سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بلوچستان کے بگڑتے ہوئے صورتحال کا فوری موثر پر امن حل نکالے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام گرفتار خواتین، بچوں اور طلبا کو رہا کرے۔