مچھ میں زمینی تنازع پر ایک شخص قتل،تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مچھ میں زمینی تنازع پر ایک شخص کوقتل کردیا گیا جبکہ تربت سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ایک نوجوان بازیاب ہوگیا ہے۔

کچھی کے علاقے مچھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد مقتول کے ورثا نے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی شاہراہ کو احتجاجابند کردیا۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے 4 فروری 2025 کو لاپتہ کیے گئے طالب علم سرور احسان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے۔

سرور احسان کو کامل شریف کے ہمراہ 4 فروری کی صبح تربت شہر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا، کامل شریف معروف سماجی شخصیت اور ساچان گرائمر اسکول کے ڈائریکٹر شریف زاکر کے بیٹے ہیں جنہیں تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا اور وہ اب تک کراچی میں زیر علاج ہیں۔

کامل شریف تاحال لاپتہ ہیں۔

Share This Article