بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر الیاس بلوچ بیٹے اور داماد سمیت رہا ہوگئے۔
ڈاکٹر الیاس بلوچ کو بیٹے سمیت دو روز قبل جبری لاپتہ کیا گیا، بعدازاں انکی گرفتاری ظاہر کی گئی۔
ڈی سی کوئٹہ نے ڈاکٹر الیاس بلوچ کو 3 ایم پی او کے تحت جیل میں بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
ڈاکٹر الیاس بلوچ بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل اور ماہرِ نفسیات ہیں انہیں گذشتہ روز جبری گمشدگی کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی جن کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دوران پریس کانفرنس الزام عائد کیا تھا کہ ڈاکٹر الیاس بلوچ نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں۔