بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل و معروف بلوچ ڈاکٹر الیاس بلوچ کو گذشتہ رات ڈاکٹر کالونی سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد انہیں، انکے بیٹے اور داماد سمیت تھری ایم پی او کے تحت ہدہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر الیاس بلوچ کی جبری گمشدگی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں کیا تھا۔
نصر اللہ کا کہنا تھا کہ بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل و معروف بلوچ ڈاکٹر الیاس بلوچ کو گذشتہ رات ڈاکٹر کالونی سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے اس اقدام کو ایک ماورائے آئین اقدام قرار دیکر اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹرالیاس بلوچ کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائے۔
تاہم ابھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈاکٹر الیاس بلوچ کو رات بھر لاپتہ رکھنے کے بعد انہیں، انکے بیٹے عادل بلوچ اور داماد کفایت اللہ سمیت تھری ایم پی او کے تحت ہدہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔