بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈائون میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نےبلوچستان بھر میں جاری اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کو 15 روز کی توسیع کردی۔

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹس، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہئیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جب کہ جمعہ کے روز تما م کاروبا ر بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جب کہ ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جب کہ سنیما، فارم ہاو¿سز، شادی ہال، پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ 10 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے، ریلی، جلوسوں، ڈبل سواری، سماجی، سیاسی مذہبی تقریبات پر بدستور پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment