خضدار وپنجگور میں پولیس آفیسر و ریاستی حمایت یافتہ افراد پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں پولیس آفیسر کے گھر پر دستی بم حملے سے بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پنجگور میں ریاستی حمایت یافتہ افرادپر حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

خضدارمیں ایک حاضر سروس پولیس آفیسر ایس ایچ او قادر شیخ کے گھرپر دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں دن دوبجے کے قریب ہینڈ گرنیٹ بم پھینگا گیا جسکی زد میں آکر ایس ایچ او قادر شیخ کے بزرگ والد عبدالغفار ولد رضامحمد قوم شیخ اورگھرمیں موجود چاربچے وبچیاں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا۔

پولیس واقعہ کے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور میں مسلح افراد کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

‏پنجگور کے علاقے پروم، جائین میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد اختر ولد برکت سکنہ دِز پروم اور شبیر ولد خدا داد سکنہ پل آباد زخمی ہوگئے۔

جنہیں بعدازاں افراد کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے بتایا جاتا ہے۔

اب تک دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے۔

Share This Article