بلوچستان کے علاقے اوتھل میں لوامز اسٹوڈنٹس کی جانب سے جاری احتجاجی تحریک کے تسلسل میں آج پیپرز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔
لوامز (لسبیلہ یونیورسٹی) کے تمام طالبعلموں نے بھرپور مزاحمت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ پیپرز کا بائیکاٹ کیا اور بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔
طلبا مظاہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بھی انتظامیہ کے پاس وقت ہے کہ وہ اپنے آمرانہ پالیسیوں کو واپس لے کر طالبعلموں کے مطالبات کی شنوائی کریں بصورت دیگر یہ احتجاج مزید وسعت لے گی۔
لوامز کے تمام طالبعلم اس وقت اپنے حق کےلیے ڈٹ کر مزاحمت کررہے ہیں۔