تربت: طلبہ سیاست پر قدغن اور جامعات کی موجودہ صورتحال پر تقریب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بساک تربت زون نے تربت یونیورسٹی میں اپنے احتجاجی دھرنے پر آج ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں طلبا سْیاست پر موجودہ غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن، بلوچستان کے جامعات میں تعلیمی و انتظامی مسائل سمیت موجودہ نظامِ تعلیمی پہ بحث کی گئی۔

سیمینار میں تقاریر، پینل ڈسکشن اور ڈرامہ شامل تھے۔

پینل ڈسکشن میں نامور قانون دان ایڈوکیٹ محراب گچکی، سینئر سیاستدان عصا ظفر اور بساک تربت زون کے جنرل سیکریٹری شامل تھے جبکہ انتظامات کے فرائض میراس بلوچ نے سنبھالے تھے۔

تقاریر میں ایڈوکیٹ دلاور بلوچ نے موجودہ نظام تعلیم پہ بات کی جبکہ امیر بلوچ نے بلوچستان کتاب کاروان اور اس پر موجودہ ریاستی کریک ڈاؤن پہ روشنی ڈالی۔

اس کے ساتھ طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ کی موجودہ دشمن پالیسیز پر ڈرامہ پیش کیا۔

Share This Article