سنگر پبلی کیشنز کی جانب سے "جنگ،گوریلہ جنگ اوربلوچ قومی تحریک آزادی” کا نیا ایڈیشن شائع ہوگیا ہے جو سنگر کے آفیشلز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ ، ٹیلی گرامز چینلز پر دستیا ب ہے۔
سنگر کی کتابی سیریز نمبر6 "جنگ، گوریلا جنگ اور بلوچ قومی تحریک آزادی” جو بجار بلوچ کی تحریر کردہ ہے جس کا ایک نیا ایڈیشن کتابی سیریز 30 کے نام سے تیار کر کے شائع کیا گیا ہے ۔ جوبلوچی ، براہوئی اور اردوتین زبانوں پر مشتمل ہے ۔
مذکورہ کتاب کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
موجودہ کتاب میں تینوں زبانوں کو ایک ساتھ کمپائل کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل پرانے ایڈیشن میں بلوچی ، براہوئی اور اردو کو الگ الگ چاپ کر شائع کیا گیاتھا۔
"جنگ، گوریلا جنگ اور بلوچ قومی تحریک آزادی "کی نئی ایڈیشن ای بک(پی ڈی ایف ) کی شکل میں” سنگر "کی آفیشل واٹس ایپ گروپ اور ٹیلی گرام پر” سنگرنیوز” اور ” سنگر بکس”چینلز پر دستیاب ہے ۔ وہاں سے اسے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔