بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران اور دشت میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 13 مارچ 2025 کے دوپہر 1:30 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خاران شہر میں گواش روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ عین اس وقت کیا گیا جب فورسز کا ایک آفیسر چوکی کے دورے پر موجود تھا۔ حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔ تاہم شہری گوریلا جنگ میں ماہر سرمچار شہر کے حساس مقامات پر دشمن کو حملے میں نشانہ بنانے کے بعد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں، 12 مارچ 2025 کی رات بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں ہوچات کے مقام پر نصب جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے زونگ ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض فورسز کے مکمل انخلا تک ہمارے حملے جاری رہیں گے۔