حب: ٹیکسی ڈرائیور قتل ،نعش سڑک کنارے پھینک دی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سواری کے روپ میں لٹیروں نے حب کے ٹیکسی ڈرائیور کو بیلہ کے قریب قتل کرکے لاش سڑک کنارے پھینک دی اور کار لے اڑے۔

مقتول محمد صالح ولد محمد حسن رونجھو عرف نانا کی نعش کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے قریب کاٹھوڑ کے مقام پر جنگلی جھاڑیوں سے پولیس نے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی شام کو دو نامعلوم افراد نے حب سے خضدار جانے کےلئے ٹیکسی کی بکنگ کرائی اور ڈرائیور محمد صالح ولد محمد حسن عرف نانا کے ہمراہ روا نہ ہوگئے تاہم بدھ کو مذکورہ ڈرائیور کی لاش بیلہ کے قریب کاٹھوڑ سے ملی ۔

بتایا جاتا ہے کہ نا معلوم ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھ پائوں باندھ کر اسے قتل کرنے کے بعد اسکی کار لیکر فرار ہوگئے ۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں ضلع لسبیلہ اور حب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔

گذشتہ رات ہی بیلہ میں پورالی پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیلہ پولیس کا ASI سید لطیف شاہ زخمی ہوا جنہیں تشویش ناک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article