بلوچستان میں ایسا علاقہ نہیں جہاں حکومت یہ دعویٰ کر سکے کہ اُس کا کنٹرول ہے، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جعفرایکسپریس ٹرین پر بلوچ عسکریت پسندبی ایل اے کے حملے کے واقعے کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اختر مینگل نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’بلوچستان کا کوئی ایسا علاقہ باقی نہیں جہاں حکومت یہ دعویٰ کر سکے کہ اُس کا کنٹرول ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم نے خبردار کیا تھا، ہم سے پہلے والوں نے بھی خبردار کیا تھا مگر اُن باتوں کو سنجیدہ لینے کے بجائے لوگوں کا نہ صرف مذاق اڑایا گیا بلکہ لوٹ مار اور قتل عام کا بازار گرم کیا گیا‘۔

اختر مینگل نے کہا کہ ہر حکومت بلوچ نسل کشی میں برابر کی ذمہ دار رہی ہے اور ’یہ وہ واحد مسئلہ تھا جس پر تمام ادارے اور تمام تر حکومتیں ایک پیج پر رہیں ہیں اور اپنی غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے ہمیشہ کی طرح الزام کسی اور پر لگانا تو ان کا وطیرہ رہا ہے۔‘

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، سیاسی جماعتیں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ لینا چاہیے کے اب بات ’نہ ہمارے اختیار میں ہے، اور نہ ہی آپ کے۔

Share This Article