پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک کر ڈی پورٹ  کر دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک کت ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا۔

سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ‎ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن چھٹیوں پر لاس ‎اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔

‎وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article