بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشد گی کے شکار سعید بلوچ ولد نیک بخت کے لواحقین نے اپنے آبائی گاؤں تجابان کے مقام پر سی پیک ایم-8 شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سعید بلوچ کو بازیاب نہیں کیا جاتا وہ شاہراہ پر بیٹھے رہیں گے اور کسی بھی قسم کی آمد و رفت کیلئے ٹریفک کو بحال ہونے نہیں دینگے۔
یاد رہے کہ سعید بلوچ جامعہ تربت کے لاء کیمپس کے سیکورٹی گارڈ ہیں جنہیں 5 مارچ کو تربت سے اٹھا کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔