وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4004دن مکمل ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لاپتہ افراد کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4004دن مکمل ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ظلم کی ظلم سے چھٹکارہ پانے کا واحد ذریعہ اتحاد ہے تنظیمی اصولوں کا پابند ہوکر جدوجہد کو آگئے لے جانا ہوگا

ماما کا کہنا تھا معاشرے میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو چند پیسوں کے خاطر اپنے ہی بھائیوں کی مخبری کرکے انہیں اغواء و شہید کرواتے ہیں ان جیسے لوگوں کو جینے کی کوئی حق ہی نہیں جو چند ہی پیسوں کے خاطر پورے خاندان کی آسودگیوں کو ویران کردیتے ہیں وی بی ایم پی بہت سے مشکلات و تکالیف سہتے ہوئے اپنے منزل کی جانب روان دوان ہیں ایسے جدوجہد میں نقصانات اور کمزوریاں ضرور ہوتی ہیں مگر پرامن جدوجہد ایک ایسے ماحول کو پیدا کرتا ہے جو ماحول کے تمام گندگیوں کو صاف کردیتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment