ضلع آواران : فورسز نے 4 لاپتہ نوجوانوں کو دوران حراست قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں زیر حراست 4 نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے کو قتل کر دیا ہے۔

قتل کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت شناخت کامران علیم، معراج، مومن اسلم اور حفیظ کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینے مشکے سے 9 افراد کو فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا ۔

بتایا جارہا ہے کہ چاروں مقتول نوجوان انہی 9 لاپتہ افراد میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ۔ مستونگ و سوراب میں چار دنوں سے شاہراہیں بلاک ہیں جبکہ حب ،تربت و کوئٹہ میں جاری دھرنوں کو لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی پر موخر کردیا گیا ہے۔

Share This Article