شمالی وزیرستان میں  پاکستانی فوج پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں ایک خودکش حملے میںپاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عسکری حکام کے دعوے کے مطابق ایک خو دکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Share This Article