وندر سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، تربت سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے وندر سے پاکستانی فورسز نے جھاؤ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ ضلع کیچ کے علاقے دشت سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی ہے۔

ضلع لسبیلہ کے علاقہ وندر سے فورسزو خفیہ اداروں کے کارندوں نے الہی بخش ولد جمعہ خان سکنہ آواران جھاؤ کورک چر چری نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کافی عرصہ پہلے جھاؤ سے آئے روز کے فوج کشی سے تنگ آکر وندر آکر بس گیا تھا ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے دشت بگدر اور گہرگ دشت کے درمیان جنگل میں ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی ہے۔

نعش کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تاہم اب تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article