بلوچستان کے ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ کے علاقہ پتک کے مقام پر تین ایرانی تیل بردار گاڑیوں میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی ۔
پلک جھپکتے ہی آگ نے تینوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کے باعث گاڑیوں میں سوار 5 افراد موقع پر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
جھلسی نعشیں سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق مستونگ اور کوئٹہ سے بتایا جاریاہے۔