بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ شابا ن سے برآمد ہونے والے 2 اور نعشوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔جنہیں جنوری کے مہینے میں کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا۔
دونوں کی نعشوں کی شاہ زیب شاہوانی ولد رحمت اللہ شاہوانی اور نعیم احمد شاہوانی ولد نور الدین شاہوانی سکنہ دشت کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
شاہ زیب شاہوانی کو7جنوری 2025 لہڑی گیٹ کلی خیر اللہ سے لاپتہ کیا گیا تھا جبکہ نعیم احمد شاہوانی کو 2 جنوری 2025 کو خروٹ آباد سے لاپتہ کیا گیا تھا۔
واضع رہے کہ گذشتہ روزپاکستانی فورسز نے 4 تشدد زدہ نعشیں ہسپتال منتقل کی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے گئےتھے۔
اب چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جنھیں پہلے جبری لاپتہ کیا گیا اور 21 فروری کو انھیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کےقتل کیا گیا۔
اس سے قبل 2نعشوں کی شناخت حافظ محمد طاہر ولد حافظ محمد اکبر ہارونی، زبیر احمد ہارونی ولد عبدالصمد ہارونی کے ناموں سے ہوگئی تھی۔