اوتھل: کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک ،3 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں اوتھل کے علاقے میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ناکھٹی کے مقام پر کار اور مزدہ گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کہدہ اللہ بخش ساکن تربت کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش و زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق کہدہ اللہ بخش پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے سابق ضلعی چیئرمین رہ چکے تھے۔ وہ سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی سے بذریعہ روڈ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تربت آرہے تھے کہ فور ندی کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

اہلِ خانہ حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔ مرحوم کی جسدِ خاکی اس وقت سول ہسپتال اوتھل میں موجود ہے۔

Share This Article