تربت: اجازت نہ ملنے پر طلبا نے مزاحمت کے بعد کتب اسٹال لگا دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بساک کی "کتاب کاروان” کتاب اسٹال تربت یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لگانے کی اجازت نہ دینے پر طلبا کے مزاحمت کے بعد اسٹال لگادی گئی۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی بک اسٹال "کتاب کاروان” کے سلسلے میں آج جمعرات کو تربت یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو بک اسٹال لگانے کی اجازت سے انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی کے زریعے گیٹ بند کردیا۔

بساک ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کافی مزاحمت اور باہمی بات چیت کے بعد طلبہ کو اسٹال لگانے کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے کہ بساک کی جانب سے اس سال کے آغاز پر پورے بلوچستان میں "کتاب کاروان” کے نام سے بک اسٹال لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں طلبہ کو مختلف مقامات پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، گوادر میں طلبہ کو کتابوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

Share This Article