بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں، زیارت میں برف باری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور زیارت میں آج صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

کوئٹہ اورگردونواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے ساتھ ہی خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی۔

سبی اور گردونواح،مستونگ، سنجاوی، سوئی و گرد و نواح جبکہ ڈیرہ اللہ یار اور اطراف میں بھی ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

دریں اثنا، سنجاوی کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ قلعہ عبداللہ شہر میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارش کا سلسلہ اگلے 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Share This Article