بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے منجھرہ میں رات گئے نامعلوم افراد نے لیویز فورس کی چوکی سعید آباد کو نذرآتش کردیا۔
آگ لگنے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر جل خاکستر ہو گئی۔
چوکی میں موجود تمام سامان راکھ کی ڈھیر میں بدل گئے۔
واقعے کے بعد لیویز حکام نے فوراً تفتیش شروع کر دی ہے ۔
لیویز حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔