بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے ایک اور نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
نوجوان کی شناخت زمان ولد پھلان کے نام سے ہوگئی ہے ۔جو وارڈ نمبر 1 کلانچی محلہ کا رہائشی ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل مقبول اکرم اور نصیب صوالی نامی 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان ولد پھلان کو گذشتہ شب نو بجے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا۔
فیملی کا کہنا ہے کہ وہ بیگناہ ہے اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔