قلات میں فوج پر دھماکہ، چاغی اور کیچ میں تجارتی گاڑیوں پر حملے اور قبضہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی، کیچ اور قلات میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج اور تجارتی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن میں دھماکے اور گاڑیوں کی نذرِ آتش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اتوار کے روز چاغی کے علاقے چاہ تر میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے تجارتی سامان سے لدی دو گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ گاڑیاں ایک تجارتی قافلے کا حصہ تھیں جو کوئٹہ سے تفتان کی طرف رواں دواں تھیں۔

دوسری جانب قلات کے علاقے منگچر میں سورو کے مقام پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے نصیر آباد میں زبیدہ جلال ہائی وے پر مسلح افراد نے ٹریلر ٹرکس کو نشانہ بنایا۔

حملے کے دوران ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی جبکہ دوسری گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں برسٹ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ضلع کیچ میں تجارتی و سامان لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں کا یہ مسلسل تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل جمعہ کے روز بھی مند اور نصیر آباد کے علاقوں میں اس نوعیت کی کارروائیاں کی گئی تھیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article