بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور مند میں خاتون سمیت 2 افراد کی مبینہ خودکشی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تربت شہر سے اطلاعات ہیں کہ مچھلی مارکیٹ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر تیزاب پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب مند میں گزشتہ شب سورو بازار کے چوکیدار عید محمد ولد مہر اللہ سکنہ نوکیں کہن مند نے اپنے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔