پسنی سے فورسز ہاتھوں 2 نوجوان حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں رات گئے ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پسنی میں رات گئے مختلف مقامات پر چھاپہ مارا گیا اور2 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے دونوں نوجوانوں کی شناخت مقبول اکرم اور نصیب صوالی کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ دونوں نوجوانوں کوپسنی کے وارڈ نمبر 6 میں گھر پر چھاپہ مار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا گیا۔

نصیب سوالی کے فیملی نے بتایا کہ رات ایک بجے نصیب سوالی کو گھر سے اُٹھا کر گرفتار کرکے لے جایا گیا ہے۔

اسی طرح مقبول اکرم کے فیملی نے صحافیوں کو بتایا کہ رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرکے لے جایا گیا ہے۔

دونوں نوجوانوں کے فیملی نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہدونوں نوجوانوں کو رہا کیا جائے وہ بیگناہ ہیں۔

علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ دونوں نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے کے دوران پولیس بھی ساتھ تھالیکن دونوں نوجوان تھانے میں موجود نہیں ہیں۔

Share This Article