بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے وندر میں مسافر بس اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
واقعہ گذشتہ روز آدم کھنڈ کے مقام پرپیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں رکشے میں سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جبکہ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔