کوئٹہ کو کراچی میں فائرنگ سے پسنی کا نوجوان سمیت 2 فراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات میں پسنی کا نوجوان سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں گھر میں فائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا شاخسانہ ہے ۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسی کالونی میں تھانہ خالق شہید کے علاقہ میں قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سبی کا رہائشی منظور احمد نامی شخص اپنے بھائیوں کے ہمراہ اپنی بھابھی کے گھر آیا اور ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نور احمد نامی ایک شخص جبکہ اس کے دو بھائی زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں کا علاج بھی جاری ہے۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے ۔واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بتایاجاتاہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو کراچی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق کلگ کلانچ پسنی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز ایاز نامی نوجوان کو کراچی کے علاقے شرافی میں لڑکی نے گولی مارکر قتل کردیا۔

نعش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

نوجوان کے قتل کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آرہی ہیں ۔

پولیس کی جانب سے فیملی حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پسنی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز ایاز نامی نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کا فیملی کے حوالے سے کہنا ہے بچ بچاؤ کے دوران گولی لگنے سے ایک لڑکی بھی زخمی ہوگئی ہے۔واقعہ کراچی کے علاقے نیاآباد شرافی گوٹھ میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

مکینوں کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شاہنواز گھر میں اکیلا رہائش پزیر تھا لیکن علاقے کے لوگ اُس کے پاس آتے جاتے تھے۔

شاہنواز ایاز پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کمپنی میں بطور انچارج تعینات تھا۔

Share This Article