کوہلو میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے نومولود ہلاک، ماں کی حالت نازک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مبینہ عطائی لیڈی ڈاکٹر کے ہاتھوں دوران زچگی غفلت سے نومولود بچہ ہلاک ہوگیا۔

کوہلو کے پرائیوٹ کلینک امیر میڈی کئیر ہسپتال میں عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں غفلت پر دوران زچگی نومولود بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ ماں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

محمد سلیم نے ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ کوہلو کو بتایا کہ اپنی بیوی کو چیک اپ کے لئے دو دن پہلے سیول ہسپتال لے گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ ڈلیوری میں تین دن رہتے ہیں ۔

دوسرے دن چیک اپ (الٹراساونڈ)کے لئے ماڈل ٹاون میں واقع امیر میڈی کئیر ہسپتال لے آیا تو لیڈی ڈاکٹر نے الٹرا سائونڈ کرنے کے بعد بتایا کہ ڈلیوری کی 3 گھنٹے رہتے ہیں ۔

دوران ڈلیوری عطائی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت پرنومولود بچہ ہلاک ہوگیا اور اس کی بیوی کی حالت بگڑ گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سٹی تھانہ کوہلو سہراب خان کھیتران نے مقامی صحافی احمد مری کو بتایا کہ واقعہ کی صاف و شفاف تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربرائی میں خود کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کسی پریشر یا دبائومیں نہ آئے ان کو مکمل تحفظ اور انصاف دیا جائے گا ،کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ لوگوں کی جانوں سے کھیلے اور قانون کی خلاف ورزی کرے ۔

واضح رہے کہ اس ہسپتال میں اس سے پہلے عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں کئی کیسز پہلے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ایک رپورٹ پر باقاعدگی سے ایف آئی آر ہوئی جبکہ یہ کلینک دو دفعہ سیل ہوچکا ہے بعض کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوئے ہیں دو دفعہ سیل ہونے کے بعد عطائی لیڈی ڈاکٹر نے ہسپتال کھولا ہوا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں انسانی جانوں سے سرعام کھیلا جارہا ہے۔

Share This Article