تربت حملے میں پاکستانی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک کیے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت حملے میں پاکستانی فورسز کے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے تربت آبسر میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہاکہ ایک فروری شام چھ بجکر بیس منٹ پر تنظیم کی اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم نے آبسر ڈاکی بازار میں قائم قابض فورسز کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا جس کے بعد میں چوکی کو اے ون گولوں سے نشانہ بناکر دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article